دہلی سے متصل نوئیڈا کوتوالی سیکٹر 24 کے پولیس نے آر ٹی او آفس کے قریب ہفتے کے روز چیکنگ کے دوران اے ٹی ایم کٹنگ گروہ کے دو شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز کوتوالی پولیس آر ٹی او اوفس کے قریب گاڑی چیکنگ کر رہی تھی، تبھی دو بائک سوار وہاں سے گزرے اس دوران پولیس نے چیکنگ کے لئے ان کو روکا تو وہ پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے لگے ۔
پولیس نے اپنے بچاؤ میں فائرنگ کی جس میں ایک شرپسند زخمی ہوگیا اور موقع سے ہی پکڑا گیا، زخمی ملزم کی شناخت ایڈو خان کے طور پر ہوئی ہے جو الور (راجستھان) کا رہائشی ہے۔ اس کے پاس سے ایک موٹرسائیکل 15 ہزار روپے نقد 1 طمنچہ اور 2 کارتوس برآمد ہوے ہیں وہیں ایک اور ملزم شیبو کمار کو گرفتار کیا گیا ہے وہ بھی الور کا باشندہ ہے۔ فی الحال پولیس دونوں ملزمین سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔