ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے مودی نگر کے مانکی کلچھینا مارگ پر پولیس اور بائک سوار بدمعاشوں کے درمیان ہوئے تصادم میں بدمعاش کے پیر پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔جس کے بعد پولیس نے اسے سرکاری اسپتال میں داخل کیا ۔پولیس نے بدمعاش کے قبضے سے ایک پستول،ایک موٹر سائیکل کے علاوہ نقد اور سونے کے کنگن جن کی مالیت 58 ہزار روپے ہے برآمد کئے ہیں۔ بتایاجارہاہے کہ بدمعاش نے دو روز قبل گولڈ فائنانس کمپنی میں ڈکیتی کی تھی۔Police Arrested the Thug Involved in Several Cases
سی او مودی نگر سنیل کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ گووند پوری کالونی کے ایک تاجر سے بدمعاشوں نے 25 ہزار روپے لوٹ لئے ہیں۔ یہ اطلاع موصول ہوتے ہی مودی نگر تھانہ انچارج انیتا چوہان اور ایس او جی ٹیم نے بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی۔ اس دوران معلوم ہوا کہ ایک بدمعاش سیکری مارگ کی طرف بھاگا ہے۔ اس کے بعد پولیس کی ٹیم نے موٹر سائیکل سوار کو منکی کلچھینا روڈ پر گھیر لیا۔ لیکن بدمعاش ٹبڈا مارگ کی طرف بھاگنے لگا اور پولیس پر گولی چلا دی۔انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم نے بھی جوابی کارروائی کی۔ اس میں بدمعاش کےپیر پر گولی لگی۔ جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا۔
مزید پڑھیں:Police Nab Wanted Gangster: متعدد مقدمات میں مطلوب بدمعاش گرفتار
انہو ں نے مزید کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران بدمعاش نے اپنا نام سوربھ ولد پنٹو ساکن گائوں ففرانہ بتایا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اپنے دو ساتھیوں انکت اور انیکیت کے ساتھ مل کر گووند پوری کے ہرمکھ پوری کے ایک تاجر سے بندوق کے زور پر 25 ہزار روپے لوٹ لیے تھے۔ اس کے علاوہ دو دن قبل غازی آباد کے راج نگر کالونی میں گولڈ فائنانس کمپنی میں بھی لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا۔ تھانہ انچارج انیتا چوہان نے بتایا کہ پولیس نے بدمعاش سے 58 ہزار روپے نقد، ایک سونے کی بریسلیٹ ،موٹر سائیکل اور ایک طمنچہ برآمد کیا ہے۔