ETV Bharat / state

Cyber Thug Arrested in Shravasti شراوستی میں پولیس نے سائبر ٹھگ کو کیا گرفتار

یوپی کے ضلع شراوستی میں پولیس نے ایک سائبر ٹھگ کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے تین موبائل، آدھار اور اے ٹی ایم برآمد کیا ہے۔ accused cheated crores in Shravasti

شراوستی میں پولیس نے سائبر ٹھگ کو کیا گرفتار

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 11:42 AM IST

بہرائچ: اترپردیش کے ضلع شراوستی کے بھنگا کوتوالی پولیس نے سائبر ٹھگی کرنے کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لائن میں تعینات کانسٹیبل اختر عالم نے کوتوالی پولیس کو ایک شکایت درج کرائی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کسی نامعلوم نے لنک اور موبائل سے تین ہزار روپیے مانگے تھے۔ پھر واٹس ایپ کرایا اور آدھار و پین کارڈ کی فوٹو لے کر دھوکہ دھڑی کی ہے۔ اس پر مختلف دفعات میں معاملہ درج کیا تھا۔ انسپکٹر لال سنگھ نے معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر واقعہ کا انکشاف کر دیا۔

پولیس انسپکٹر لال سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے میں اناؤ کے کوتوالی صدر کے تحت پیتامبر نگر باشندہ ملزم رنکو شرما کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کو اس کے کھاتے کی تفصیلات کی جانکاری میں پتہ چلا ہے کہ 15 دنوں میں تقریباً چار کروڑ روپیے کا لین دین ہوا تھا۔ پولیس کو ملزم کے کھاتے میں ایک لاکھ 47 ہزار روپیے کا پتہ چلا ہے۔ پولیس نے اس کے کھاتے کو سیز کردیا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے تین موبائل فون، پانچ اے ٹی ایم کارڈ، ایک آدھار و ایک پین کارڈ برآمد کیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: MBBS Admission ایم بی بی ایس میں داخلہ کے کے نام پر دھوکہ دہی

واضح رہے کہ 14 جنوری 2023 کو اترپردیش کے نوئیڈا میں پولیس نے ایک بین ریاستی فرضی گروہ کے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا جنہوں نے نیٹ (NEET) کے امتحان میں ناکام ہونے والے طلباء کو ایم بی بی ایس میں داخلہ دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کا دھوکہ دیا تھا۔ یہ بدمعاش انٹرنیٹ کے ذریعے NEET میں فیل ہونے والے طلباء کی معلومات اکٹھا کرتے تھے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہریش چندر نے بتایا تھا کہ لکھنؤ کی رہنے والی ایک لڑکی درشیکا نے کچھ دن پہلے نوئیڈا کے سیکٹر 126 تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ کچھ لوگوں نے اس کو تقریباً 13 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.