ETV Bharat / state

رامپور: اعظم خاں کے ایک اور قریبی کو پولیس نے گرفتار کیا - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے رامپور میں پولیس نے آج اعظم خاں کے ایک اور قریبی رانو خاں عرف شاہ نوی کو گرفتار کیا ہے۔

police arrested azam khan' aides
اعظم خاں کے ایک اور قریبی کو پولیس نے گرفتار کیا
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 10:34 PM IST

سماجوادی پارٹی کے سرگرم کارکن رانو خاں عرف شاہ نوی پر گھر میں گھس کر لوٹ پاٹ، توڑ پھوڑ، گالی گلوج کرنے کے معاملے میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

دیکھیں ویڈیو

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ گزشتہ 6 ماہ سے جیل میں قید ہیں۔ لیکن ریاست کی یوگی حکومت اعظم خاں اور ان کی سماجوادی پارٹی پر ذرا بھی نرم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

اعظم خاں اور ان کے اہل خانہ کے بعد اب اترپردیش پولیس اعظم خاں کے حامیوں کو پابند سلاسل کرنے میں مصروف نظر آنے لگی ہے۔ یک بعد دیگرے اعظم خاں کے حامیوں کو سنگین دفعات کے تحت رامپور میں گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جس کی تازہ مثال رامپور میں آج اعظم خاں کے ایک اور قریبی اور سماجوادی پارٹی کے سرگرم کارکن رانو خان عرف شاہ نوی کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق رانو خاں پر الزام ہے کہ انہوں سماجوادی سرکار میں رامپور کے ڈونگر پور واقع آسرا کالونی کے مکانوں میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

مکان مالکان کے ساتھ گالی گلوج، چھیڑ چھاڑ کرکے سامان اور نقدی لوٹی تھی۔ اس معاملے میں رانو خان پر مقدمہ درج چل رہا ہے۔

پولیس ذرائع نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ رانو خاں اور بھی کئی معاملوں فرار چل رہے تھے۔ اسی لیے رامپور پولیس کپتان شگن گوتم نے ملزم رانو خاں پر 25 ہزار کا انعام بھی رکھا تھا۔

آج رانو خاں عرف شاہ نوی کو پہاڑی گیٹ چوراہے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کی نشاندھی پر پرانی کرنسی کے پانچ پانچ سو روپے کے بارہ نوٹ کل 6 ہزار بھی برآمد کیے گیے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ مسلسل کورٹ میں حاضر نہیں ہونے کی وجہ سے گزشتہ 27 جولائی کو رانو خاں پر سی آر پی سی کی دفعہ 82 کی بھی کارروائی گئی تھی اور ان کی رہائش گاہ کے باہر کورٹ میں حاضر ہونے کے لئے منادی بھی کرائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

مرادآباد: چار ہزار اردواسسٹنٹ ٹیچرز کی بحالی کا مطالبہ

اعظم خاں کے قریبی رانو خاں عرف شاہ نوی پر تھانہ گنج رامپور میں 507/19 دفعہ 452، 447، 427، 504، 506 اور 395 کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.