ریاست اترپردیش میں نوئیڈا کے ایک گھر سے چوری کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، پولیس نے ملزم کے پاس سے چوری کے 50،130 روپے برآمد کئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نوئیڈا کا رہائشی سنجے ادھالکھا نے گزشتہ دنوں تھانہ میں ایک رپورٹ درج کرائی تھی جس میں اس نے بتایا تھا کہ اس کی اہلیہ گھر میں اکیلی تھی اس دوران گھر میں موجود نوکر شنکر، کملیش اور دیوکی نے کمرے سے تین لاکھ 80 ہزار روپے نقد اور ایک فون سمیت سونے کے زیورات چوری کرلئے ۔
رپورٹ کی بنیاد پر پولیس نے تینوں کی تلاش شروع کردی جس کے بعد آج پولیس نے شنکر کو گرفتار کر لیا اور باقی ملزمین کی تلاش جاری ہے۔