نوئیڈا پولیس نے گوتم بودھ نگر میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 13 افراد کو گرفتار کیا۔
پولیس کمشنر کے میڈیا سیل انچارج پنکج کمار کے مطابق ضلع کے مختلف تھانوں میں کووڈ 19 کے باعث شہر میں نافذ سیکشن 144 اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی پاداش میں چار مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس نے 13 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے 1000 گاڑیاں چیک کی جن میں سے 409 گاڑیاں چالان کی گئیں ، جب کہ 15 گاڑیاں ضبط ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی خدمات سے متعلق 11 گاڑیوں کے اجازت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔