رامپور میں پنچایت انتخابات کی سرگرمیوں کے دوران رامپور کے بیجنا گاؤں سے پردھان عہدے کے امیدوار ببو گھوسی کو آج پولیس نے ضابطہ اخلاق اور کووڈ۔19 کی خلاف ورزی کے الزام میں سنگین دفعات کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ پردھان عہدے کے امیدوار ببو گھوسی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی، جس سے معلوم ہوا کہ انہوں نے انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر علاقے میں عوامی جلسہ کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ کووڈ۔19 کے رہنما اصولوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
ان کے خلاف تھانہ ٹانڈہ میں وبا ایکٹ سمیت 171H، 188، 191، 269 اور 270 جیسی مختلف دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آج تھانہ ٹانڈہ پولیس نے ان کے گاؤں بیجنا سے انہیں گرفتار کر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
اترپردیش میں کورونا کا قہر جاری، آج سے متعدد اضلاع میں رات کا کرفیو نافذ
قابل ذکر ہے کہ پنچایت انتخاب میں پردھان عہدے کے امیدوار ببو گھوسی رامپور میں سماجوادی پارٹی کے بھی سرگرم رکن ہیں اور اعظم خاں کے کافی قریبی مانے جاتے ہیں۔