دہلی۔این سی آر میں موبائیل چھیننے کی تقریباً 500 وارداتوں کو انجام دینے والے دو بدمعاشوں کو نوئیڈا سیکٹر-24 کوتوالی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے،پولیس نے ان دو بدمعاشوں کو ایک تصادم کے میں گرفتار کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم میں گولی لگنے سے دونوں بدمعاش زخمی ہوئے ہیں ، جس کے بعد انہیں ایک مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے،بدمعاشوں کے ساتھ ساتھ پولیس نے ایک سنار کو بھی گرفتار کیا ہے، کیونکہ وہ بھی بدمعاشوں کے ساتھ ان ورادات کو انجام دیتا تھاڈ پولیس نے ملزمین کے قبضے سے سونے کی چھ زنجیریں ،دو موٹر سائیکلز،دو پستتول سمیت متعدد چیزیں بر آمد کی ہیں، Police arrest looters in Noida
زخمی بدمعاشوں کی شناخت ونود عرف سونو ساکندہلی اور بھرت کے طور پر کی گئی ہے۔ سنار کی شناخت دہلی کے رہنے والے وجے شیدے کے طور پر کی گئی ہے۔
اے ڈی سی پی رنوجے سنگھ نے بتایا کہ اے سی پی رجنیش ورما کی قیادت میں کوتوالی پولیس کی ٹیم سیکٹر 34 میں واقع گیجور کے قریب چیکنگ کر رہی تھی۔ اس دوران جب اس نے کالے رنگ کی بائک پر سوار دو نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اس کے بعد کوتوالی انچارج گیان سنگھ گرجر سمیت دیگر پولیس والوں نے مورچہ سنبھالا اور جوابی کارروائی کے دوران دو بدمعاشوں کی ٹانگ میں گولی لگی۔
پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ انکاؤنٹر میں زخمی ہونے والے بدمعاشوں نے دہلی اور نوئیڈا سمیت این سی آر کے دیگر اضلاع میں 500 سے زیادہ چین اسنیچنگ کی وارداتوں کو انجام دیا ہے، سونو کے خلاف دہلی میں 41 اور نوئیڈا میں چھ کیس درج ہیں، جب کہ بھرت کے خلاف 13 اور وجے کے خلاف چھ مقدمات درج ہیں۔ بھرت نے لوٹ کی زنجیر میں سے تقریباً دس تولہ سونا متھو فائنانس میں جمع کرایا ہے جسے پولیس نے منجمد کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:Encounter in Noida: نوئیڈا میں انکاؤنٹر، انعامی بدمعاش زخمی
اے سی پی رجنیش ورما نے بتایا کہ دونوں بدمعاش پچھلے 14 سالوں سے چین اسنیچنگ کر رہے ہیں،اور متعدد دفعہ جیل بھی جاچکے ہیں، پولی سکے مطابق 2020 سے دونوں نوئیڈا میں جرائم کر رہے ہیں۔ پولیس سے بچنے کے لیے ملزمین ڈکیتی کے بعد چند دن کا وقفہ رکھتے تھے۔ وہ اپنی شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ پہنتے تھے اور پلسر موٹر سائیکل سے ڈکیتی کی واردات کو انجام دیتے تھے۔