رامپور: ریاست اترپردیش کے رامپور میں 23 جون ہونے والے لوک سبھا Lok Sabha Bypoll 2022 کے ضمنی انتخاب کی ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم راجہ SP Candidate Asim Raja نے سماجوادی پارٹی دفتر دارالعوام پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس دوران انہوں نے پولیس پر بڑے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی چناؤ کو متاثر کرنے کے لیے پولیس نے پھر سماجوادی کارکنان کو حراست میں لینا شروع کر دیا ہے۔ Police Arrest 300 Samajwadi Workers Without any Reason: Asim Raja
انہوں نے الزام لگایا کہ اب تک ضلع بھر سے سماجوادی پارٹی کے تقریباً 300 کارکنان کو پولیس حراست میں لے چکی ہے۔ Police Detaining SP Workers in Rampur۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم تھانوں میں جاکر پولیس سے وجہ پوچھ رہے ہیں تو وہ کچھ نہیں بتا رہے ہیں بس اتنا ہی کہہ رہے ہیں کہ سی او صاحب نے جس کو حراست میں لینے کو کہا ہم انہیں لے رہے ہیں۔ عاصم راجہ نے ضلع کے تمام افسران کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ ضلع کے افسران نے ابھی تک کافی تعاون کیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ووٹنگ والے دن بھی افسران کا مثبت تعاون حاصل ہوگا۔
اس موقع سماجوادی امیدوار عاصم راجہ نے پولیس پر جانب داری کا الزام لگاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہماری سمجھ میں یہ نہیں آتا ہے کہ ہر مرتبہ انتخابات میں صرف سماجوادی پارٹی کے کارکنان کو ہی کیوں گرفتار کیا جاتا ہے اور پولیس کی جانب سے ریڈ کارڈ صرف سماجوادی پارٹی کے کارکنان کو ہی کیوں دیے جاتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کیا صرف سماجوادی کارکنان ہی امن میں خلل ڈالتے نظر آتے ہیں؟ برسراقتدار پارٹی کے کارکنان کیوں نہیں؟
عاصم راجہ نے کہا کہ ہم ذرائع ابلاغ کے ذریعہ پولیس انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ سماجوادی پارٹی کے جتنے بھی کارکنان کو ابھی تک حراست میں لیا گیا ہے ان تمام لوگوں کو جلد رہا کیا جائے اور ہم پولیس سے ووٹنگ کے دوران تعاون کی امید کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ رامپور میں 23 جون کو ہونے والے اس ضمنی انتخاب میں دو امیدوار میدان میں ہیں۔ جہاں سماجوادی پارٹی نے عاصم راجہ کو میدان میں اتارا ہے تو وہیں بی جے پی کی جانب سے گھنشیام سنگھ لودھی امیدوار ہیں۔ 26 جون کو نتائج سامنے آ جائیں گے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ رامپور کے رائے دہندگان اپنا کیا فیصلہ سناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: