ETV Bharat / state

امروہہ میں پیدل و بسوں میں سوار مسافروں کی خدمت - پولیس اور جوانوں کی چند انوکھی تصاویر

اترپردیش کے ضلع امروہہ میں پولیس کی انسان دوستی کی چند ایسی تصاویر سامنے آئیں ہیں جو واقعی دل کو چھو جانے والی ہیں۔

امروہہ میں پیدل و بسوں میں سوار مسافروں کی خدمت

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 11:07 PM IST

امروہہ ضلع میں پولیس اور جوانوں کی چند انوکھی تصاویر منظر عام پر گردش کررہی ہیں جس میں وہ سخاوت اور خدمت کی مثال قائم کرتے نظر آرہے ہیں۔

ضلع کے نوجوانوں نے بسوں اور ٹرکوں میں سفر کر رہے مسافروں کو پانی اور کھانا دیا۔

ملک میں لاک ڈاؤن کے بعد خاص کر دیگر علاقوں سے روزگار کے لیے آئے لوگوں نے اپنے آبائی مکانوں کی طرف ہجرت کرنا شروع کردی ہے اور جب گاڑیاں نہ ملیں تو وہ پیدل گھروں کی طرف چل پڑے ہیں۔

امروہہ میں پیدل و بسوں میں سوار مسافروں کی خدمت

لوگوں کو اس پریشانی سے نجات دلانے کے لیے ریاستی حکومت نے ایک ہزار بسیں چلائیں اور لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کی ذمہ داری قبول کی۔

جس کے بعد لوگوں کا ہجوم بسوں میں امڈ پڑا اور لوگ گھروں کے لیے روانہ ہوئے۔ لیکن اس دوران کئی لوگوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

حالانکہ امروہہ کے نوجوان اور پولیس اہلکار نے مشترکہ طور پر بسوں سے سفر کر رہے مسافروں کو کھانا دیا اور پولیس نے بھی اس کام میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

امروہہ کی پولیس اور ان نوجوانوں نے دس ہزار کے قریب پانی کی بوتل مسافروں کو تقسیم کرتے ہوئے ان کے کھانے کا بھی نظم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.