غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے تناظر میں نوئیڈا پولیس کی جانب چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے تحت اومیکس مال اور جگت فارم کے بازار میں تھانہ بیٹا 2 کے پولیس آفیسرز، پولیس نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیموں نے چیکنگ کا عمل مکمل کیا جبکہ دیگر پُرہجوم مقامات پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔
اس دوران پولیس عملہ نے شہریوں کو کورونا انفیکشن سے تحفظ کے لیے ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت بھی دی۔