ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر کے پیر بٹاون میں واقع مدرسہ اسلامیہ میں دستار بندی کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کرنے والے تین طلباء کی دستار بندی کی گئی۔ دستار بندی کے بعد ایک شعری نشست کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ضلع اور اطراف کے معزز شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ Dastarbandi in Madrasa Islamia نشست کی ابتدا استاد شاعر نصیر انصاری نے نعت پاک سے کی، اس بعد شعیب انور، ریحان الوی، ارشاد بڑیلوی، زاہد بارہ بنکوی سمیت متعدد شعرا کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ نشست کی صدارت کر رہے معروف ادبی شخصیت چودھری وقار نے شہر میں مدرسہ قائم کرنے کے لئے منتظمین کی ستائش کی، انہوں نے حفظ مکمل کرنے والے طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے اوپر بڑی ذمہ داری حاصل ہوئی اس کو وہ ذمہ داری کے ساتھ مکمل کریں۔ چودھری وقار نے مدارس کے منتظمیں سے اپیل کی کہ وہ دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم پر توجہ دیں تاکہ ان کا مستقبل بہتر ہو سکے۔ اس نشست میں نظامت کے فرائض کو شاعر ریحان علوی نے انجام دیئے۔
Poetry session After Dastarbandi: مدرسہ اسلامیہ بارہ بنکی میں دستار بندی کے بعد شعری نشست - Poetry session after Dastarbandi
بارہ بنکی میں جلسہ دستار بندی کے بعد شعری نشست منعقد ہوئی جس میں متعدد شعراء نے اپنے کلام پیش کئے۔ Dastarbandi in Madrasa Islamia