حالانکہ ضلع قنوج کے اس اسپتال کی حالت ریاست کی سماجوادی پارٹی کے دور حکومت میں کافی بہتر تھی۔
لیکن حکومت کے بدل جانے کے بعد اب اس اسپتال کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ یہاں نہ صاف صفائی کا نظم ہے اور نہ ہی مناسب علاج کا نظم ہے۔
حتی کہ اسپتال کے احاطے میں ہی گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے، رہی سہی کسر ہسپتال کے ٹوائلٹ نے پوری کردی جہاں پر صفائی نہ ہونے سے ہسپتال میں بھرتی مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو خاصی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حاجت ہونے پر انہیں ہسپتال کے آس پاس کے کھیتوں میں جانا پڑتا ہے، جس کے چلتے ہسپتال کیمپس کے آس پاس 'کھلے میں رفع حاجت سے پاک'(کھلے میں شوچ) اسکیم کی دھجیاں اڑ رہی ہیں۔
حالانکہ اس معاملے پر اب تک کوئی بھی ذمہ دار افسر بولنے کو تیار نہیں ہے لیکن ضلع اسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے تیمارداروں نے ضرور اپنی تکلیف کو بیان کیا ہے۔