اس دوران وزیر اعظم اپنے پارلیمانی حلقہ میں چھ گھنٹے سے زیادہ وقت گزاریں گے۔ یہ وارانسی کا ان کا 22 واں دورہ ہے جس میں وزیر اعظم کی پہلی اور دوسری مدت کار شامل ہے۔
وزیر اعظم صبح 10 بجے وارانسی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے، جہاں ان کا استقبال گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ و کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدورپا کریں گے۔
اس کے بعد وزیر اعظم جنگمبادی مٹھ، پڈو میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے کا افتتاح کریں گے۔ مہاکال ایکسپریس کو ہری جھنڈی دیکھائیں گے اور کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے تعمیر اوور بریج کا افتتاح کریں گے۔
بڑہ لال پور میں تجارتی سہولت سینٹر کے پروگراموں میں شرکت کے بعد شام پانچ بجے کے بعد دہلی واپس آئیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی ٹی ایف سی اور پڈاؤ میں ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت گزاریں گے۔ اس ہال میں وزیر اعظم پنڈت دین دیال اپادھیائے کی 63 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
یہاں سے، مہاکال ایکسپریس کو جھنڈی دیکھا کے روانہ کریں گے اور چوکاگھاٹ لہرتارہ فلائی اوور کا افتتاح کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعظم جنگمباری مٹھ میں ایک گھنٹہ سے بھی کم وقت گزاریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ یہاں منعقدہ تقریب میں آٹھ دیگر خصوصی عوامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ وزیراعظم کا قافلہ بنارس پہونچ چکا ہے اور جس راستے سے وزیراعظم کو گزرنا ہے اس پر مشق کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ ہوگی آدیتہ ناتھ اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدو رپا بنارس پہونچ چکے ہیں۔