شاہجہاں پور: وزیر اعظم نریندر مودی آج جمعرات کے روز شاہجہاں پور میں گنگا ایکسپریس وے Ganga Express at Shahjahanpur کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے ساتھ وہ ایک جلسہ عام سے بھی خطاب بھی کریں گے۔
پی ایم کے اس پروگرام میں تقریباً دو لاکھ سے زائد لوگوں کی شرکت کرنے کی امید ہے۔ ریلی میں شاہجہاں پور سے ملحقہ اضلاع بریلی، پیلی بھیت، بدایوں، لکھیم پور کھیری، سیتا پور، ہردوئی، فرخ آباد اضلاع سے بی جے پی کے کارکنان اور عہدیداروں کو تقریباً 2000 بسوں کے ذریعے ریلی میں پہنچنے کی امید ہے۔
مزید پڑھیں:
پروگرام کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری کابینی وزیر سریش کمار کھنہ اور کابینی وزیر جتن پرساد، حکومت اتر پردیش کو سونپی گئی ہے۔ اس پروگرام میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر آنندی بین پٹیل بھی شامل ہوں گی۔