ETV Bharat / state

پردھان منتری آواس یوجنا سے فائدہ حاصل کرانے والوں سے مودی کی گفتگو - پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم

وزیراعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے پانچ اضلاع کے ان افراد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ گفتگو کی جنہیں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت رقوم مہیا کرائی گئی تھی۔

پردھان منتری آواس یوجنا کا فائدہ اٹھانے والوں سے مودی کی گفتگو

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 9:03 AM IST

نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس میں سہارنپور ضلع کی ایک خاتون سے بھی گفتگو کر کے پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے سلسلے میں معلومات حاصل کی۔

پردھان منتری آواس یوجنا کا فائدہ اٹھانے والوں سے مودی کی گفتگو

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے پانچ اضلاع سے مذکورہ اسکیم کے تحت فائدہ حاصل کرنے والے افراد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے گفتگو کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے عہد کیا ہے کہ ملک کا کوئی بھی شخص بے گھر کے نہ رہے اسی لیے 'پردھان منتری آواس یوجنا' نامی اسکیم متعارف کرائی گئی اور اس اسکیم کے تحت اترپردیش میں ابھی تک 6 لاکھ سے زائد افراد کو فائدہ مل چکا ہے اور ان کے مکانات بن کر تیار ہوچکے ہیں۔

یہ اسکیم صحیح طریقے سے چل رہی ہے یا نہیں؟ اس تعلق سے نریندر مودی نے اترپردیش کے پانچ اضلاع سہارنپور، لکھیم پور کھیری، چترکٹ، وارانسی اور ایودھیا کی نشاندہی کی۔

انہوں نے اس اسکیم کے بارے میں ان لوگوں سے دریافت کیا کہ حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف اسکیموں سے ان کو فائدہ مل رہا ہے یا نہیں۔

اس ویڈیو کانفرنس میں سہارنپو رکے بلیا کھیڑی بلاک کے گاؤں چنہٹی گاڑا کی رہنے والی خاتون بالا دیوی سے بھی گفتگو کی۔

اس دوران نریندر مودی سے گفتگو کے دوران بالا دیوی نامی خاتون نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ان کو سبھی سرکاری اسکیموں کا اچھی طرح سے فائدہ مل رہا ہے اور کسی بھی طرح افسران کی جانب سے کوئی رشوت نہیں مانگی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.