ETV Bharat / state

وزیراعظم نے اترپردیش کو دی 75 نئے پروجیکٹس کی سوغات - پردھان منتری آواس یوجنا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے 75ویں سال کے خاص موقع پر منعقد سہ روزہ 'اربن کانکلیو' کا افتتاح کیا اور اترپردیش کو 4 ہزار 737 کروڑ روپے اخراجات والے 75 پروجیکٹس کی سوغات سے نوازا۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Oct 5, 2021, 7:25 PM IST

مرکزی رہائش و شہری امور وزارت و شہری ترقیات اترپردیش کے اشتراک سے اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منعقد پروگرام میں نریندر مودی نے 4737 کروڑ روپے کے 75 پروجیکٹس کا افتتاح کیا اور دیگر کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل، وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سمیت دیگر وزیر اور افسران موجود رہے۔

اس دوران وزیر اعظم نے 75 نمایاں ہاؤسنگ ٹیکنیکس کی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس میں سوچھ بھارت مشن، امرت یوجنا، اسمارٹ سٹی مشن، اربن ٹرانسپورٹ، پردھان منتری آواس یوجنا وغیرہ کی اب تک کی حصولیابیوں سے متعلق فلم کی نمائش کی جائے گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے پردھان منتری آواس یوجنا(شہری) کے تحت 75 اضلاع کے 75000 مستفیدین کو ڈیجیٹل ذریعہ سے چابی بھی سونپی اور اسمارٹ سٹی مشن کے تحت اترپردیش کی 10 اسمارٹ سٹیز کی کامیابی کی 75 کہانیوں پر مبنی کافی ٹیبل بک کا اجراء کریں گے۔

ساتھ ہی ریاست کے مختلف شہروں میں چلانے کے لیے 75 الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا جائے گا۔

سہ روزہ پروگرام میں 'نئے ہندوستان کا نیا اتردیش' تبدیل شدہ شہر ماحول' اسٹیٹ پویلین کی تھیم طے کی گئی ہے۔ جس کے تحت مختلف مشن کی نمائش کی جائے گی۔ جس میں اسٹال کے مرکز میں ایودھیا کو ظاہر کرتے ہوئے شاندار ماڈل کی نمائش، پردھان منتری آواس یوجنا(شہری)، سوچھ بھارت مشن، امرت مشن و اسمارٹ سٹی، اربن ٹرانسپورٹ، قومی تغذیہ مشن، میٹرو وغیرہ کے اسٹال لگائے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.