ETV Bharat / state

وزیر اعظم نے 'چوری چورا 'صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا

وزیراعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج اترپردیش کے گورکھپور میں چوری چورا کے مقام پر 'چوری چورا' صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا۔

PM inaugurates Chauri Chaura Centenary celebrations
وزیر اعظم نے 'چوری چورا 'صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 2:21 PM IST

آج چوری چورا واقعہ کے 100 برس پورے ہونے کا دن ہے، جو کہ آزادی کے لیے ملک کی جدوجہد میں ایک کلیدی واقعے کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے اس تقریب کے دوران ایک چوری چورا صد سالہ یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ اترپردیش کے وزیر اعلی بھی اس موقع پر موجود رہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ہمیں اس موقع پر عہد کرنا ہے کہ ملک کا اتحاد ہمارے لیے سب سے پہلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عزت ہمارے لیے سب سے بڑی ہے۔ اس جذبے کے ساتھ ہمیں ہر ملک کے لوگوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پرگروام سال بھر چلے گا۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوری چورا کے موقع پر میں ملک کی آزادی کے لیے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ملک کی آزادی کی جدوجہد کو ایک نئی سمت دی۔

انہوں نے کہا 100 سال پہلے چوری چورا میں جو کچھ ہوا وہ صرف آتشزدگی کا واقع نہیں تھا، ایک تھانے میں آگ لگانے کا واقعہ نہیں تھا، چوری چورا کا پیغام بہت بڑا تھا، بہت وسیع تھا۔

ریاستی حکومت کے ذریعے صد سالہ تقریبات اور مختلف قسم کی تقریبات کی منعقد کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ چوری چورا، اتر پردیش میں گورکھپور کے قریب ایک قصبہ ہے جہاں 4 فروری، 1922 کو بھارتیوں نے برطانوی حکومت کی ایک پولیس چوکی کو آگ لگا دی تھی جس سے اس میں چھپے ہوئے 22 پولیس ملازم زندہ جل کر مر گئے تھے۔ اس واقعہ کو 'چوری چورا سانحہ' کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس واقعہ کے فوراً بعد گاندھی نے عدم تعاون تحریک کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.