بنکر صنعت کی بربادی کا اثر بنکروں کے ساتھ ساتھ ان سے منسلک کاروبار پر بھی ہو رہا ہے۔ بنکروں کو پاورلوم کے پرزے و خام مال فروخت کرنے والے دکاندار بھی سخت حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے ہی بنکاری صنعت بند ہے۔ پاورلوم کا پہیہ جام ہونے سے ان دکانداروں کے لئے مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔
پاورلوم چلنے کی صورت میں ہی ان میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔ جس کی مرمت کے لئے کل پرزے کی خرید و فروخت کا کاروبار مئو میں ہے لیکن پاورلوم بند ہونے سے کاروبار بھی ٹھپ پڑ گیا ہے۔
دکانداروں کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی کل پرزے کے خریدار نہیں آرہے ہیں۔
پورا سامان پڑا ہوا ہے، کافی رقم مال فروخت نہ ہونے سے پھنس گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مدرسہ ٹیچرز معاشی بحران سے دوچار
دکانداروں کے مشکل حالات سے بنکر بھی متاثر ہوئے ہیں۔ کبھی کبھار پیسے نہ ہونے کی صورت میں بنکر دکانداروں سے پیسے بھی ادھار لیا کرتے تھے۔
بنکر کا کام بند ہونے سے دکاندار بھی بنکروں کو ادھار پیسے دینے سے انکار کر رہے ہیں۔
بنکاری صنعت میں خاص طور پر شٹل، بیر، ٹیکوا، تاگ پنی، پلی، ہیڈ پن، سوتی دھاگا، سنتھٹک یارن وغیرہ استعمال کئے جاتے ہیں۔ فی الحال ان کا کوئی خریدار نہیں ہے۔