ETV Bharat / state

Placement Campaign In AMU اے ایم یو کیمپس میں پلیسمنٹ مہم - ے ایم یو ڈپلومہ انجینئرنگ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں کیمپس پلیسمنٹ کی توسط سے 14 طلباء کو ملازمت کے لئے منتخب کیا گیا ہے جس کا اہتمام یونیورسٹی ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) اورانجینئرنگ کالج کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس نے مشترکہ طورپرکیا تھا۔

اے ایم یو کیمپس میں پلیسمنٹ مہم
اے ایم یو کیمپس میں پلیسمنٹ مہم
author img

By

Published : Jun 3, 2023, 3:30 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ دفتر طلبہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملازمت فراہم کرنے کی مستقل کوشش کرتا رہتا ہے اور یہ ان کی کوشش کا ہی نتیجہ ہے کہ اے ایم یو کے 14 طلباء کا انتخاب ملازمت کے لئے ہوا ہے۔ واضح رہے اے ایم یو میں ڈپلومہ انجینئرنگ کے 35 طلباء کو گزشتہ برس دبئی کی کمپنی آئی ایف ایف سی او (IFFCO) نے ملازمت کے لیے منتخب کیا تھا۔اور اب کیمپس پلیسمنٹ کی توسط سے مختلف فیکلٹیز کے کل 14 طلباء کو ملازمت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ جس میں پبلک سیکٹر کی معروف کمپنی انجینئرس انڈیا لمیٹیڈ، نئی دہلی نے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، اے ایم یو کے 2023 بیچ کے چار طلباء کو 18.25 لاکھ کے سالانہ پیکیج پر کیمپس پلیسمنٹ مہم کے توسط سے ملازمت کے لئے منتخب کیا ہے، جس میں علیشا خان (بیچلر آف آرکیٹیکچر)، عبا محفوظ (بی ٹیک، سول)، مسکان وارشنے (بی ٹیک، کیمیکل) اور ہمانشو کمار (بی ٹیک، الیکٹریکل) شامل ہیں۔

انجینئرنگ کالج کے ٹی پی او فرحان سعید نے بتایا کہ طلباء کا ٹیکنیکل اور ایچ آر انٹرویو، انجینئرس انڈیا لمیٹیڈ کے نئی دہلی واقع دفتر میں ہوا۔اس کے علاوہ کینیس انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ نے انجینئرنگ کالج کے دو طلباء کو کالج کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر کے زیر اہتمام منعقدہ ایک آن لائن بھرتی مہم کے ذریعے منتخب کیا ہے۔منتخب طلباء شیوم چودھری (ایم ٹیک، الیکٹریکل) اور محمد حماد (بی ٹیک، مکینیکل) ٹیکنیکل انجینئر کے طور پر کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:Seminar In Moradabad مرادآباد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیر اہتمام ایک دیگر پلیسمنٹ مہم کے توسط سے اے ایم یو کی فیکلٹی آف کامرس، سوشل سائنسز اور آرٹس کے آٹھ طلباء کو ایکسینچر اور ٹیلی سی آر ایم نے سسٹم و ایپلیکیشن سروس ایسوسی ایٹ، بزنس انالسٹ اور کانٹینٹ رائٹر/ ایڈیٹر کے طور پر کام کرنے کے لئے منتخب کیا ہے۔ ٹی پی او سعد حمید نے بتایا کہ منتخب طلباء میں عائشہ انیس، ایم زید خان، آمنہ فردوس، ایس احد عبداللہ، عباد احمد، اسنیہا گوڑ، پارس وارشنے اور محمد طالب شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.