ETV Bharat / state

پی ایل پنیا کی مایاوتی پر سخت نکتہ چینی - راجستھان حکومت

راجستھان حکومت کی جانب سے اترپردیش حکومت کو بسوں کا بل بھیجنے کے معاملہ میں مایاوتی نے کانگریس پر نکتہ چینی کی جس کے بعد کانگریس نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بی ایس پی رہنما کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

PL Punia Slams Mayawati
پی ایل پنیا کی مایاوتی پر سخت تنقید
author img

By

Published : May 23, 2020, 3:08 PM IST

کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان پی ایل پنیا نے مایاوتی کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا ہے. انہوں نے کہا کہ مایاوتی بی جے پی کے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے موقع کی تلاش میں رہتی ہیں۔ انہوں مرکزی حکومت پر مزدوروں سے کرایہ کے نام پر زیادہ قیمت وصول کرنے کا بھی الزام لگایا۔

پی ایل پنیا کی مایاوتی پر سخت تنقید

لاک ڈاون کے دوران پہلی مرتبہ بارہ بنکی میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچے کانگریس رکن پارلیمان اور قومی ترجمان پی ایل پنیا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مایاوتی موقع کی تلاش میں رہتی ہیں کہ وہ کس طرح بی جے پی کے ساتھ کھڑی ہو سکیں اور کانگریس پر نکتہ چینی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مایاوتی مزدوروں کی بات کرتی ہیں لیکن ان کی پارٹی کا کوئی بھی کارکن کسی مزدور کی مدد کرتے ہوئے نہیں دکھائی دیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف ٹوئٹر پر بیان بازی سے کچھ نہیں ہوتا.

وہیں پی ایل پنیا نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مزدوروں کو گھر بھیجنے کے لیے چلائی گئیں ٹرینوں کے نام پر تجارت کررہی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.