ETV Bharat / state

جمہوریت نامہ: سینکڑوں معذوروں نے احتجاجاً پرچہ نامزدگی داخل کیا - جمہوریت نامہ

ریاست اتر پردیش کی میرٹھ - ہاپوڑ لوک سبھا نشست پر سینکڑوں امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچے جن میں بیشتر معذور ہیں۔

a
author img

By

Published : Mar 18, 2019, 8:01 PM IST

معذوروں کا کہنا ہےجمہوری نظام کے باوجود بھارت کا سیاسی نظام سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں ہے ایسے میں حاشیے پر رہنے والے افراد اپنے حقوق کی آواز بلند نہیں کر پاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار انتخابات میں نوٹا نہیں دبائیں گے بلکہ پرچہ نامزدگی داخل کر کے خود انتخاب میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ ویڈیو

ریاست علی نامی معذور امیدوار نے کہا کہ حکومت اور ضلع انتظامیہ بیداری کے لئے معذوروں کے ذریعے ریلیاں تو نکلواتی ہے لیکن پرچہ نامزدگی میں معذوروں کے لئے کوئی آپشن نہیں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے سوال پوچھیں گے کہ یہ امتیازی سلوک کیوں؟

چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالر دیویندر ہوند نے کہا کہ بھارتی حکومت نے سب کچھ نجی کمپنیوں کے ہاتھ میں دے دیا ہے، ملک کا پورا اثاثہ فروخت کردیا ہے۔

ایسے میں نوجوان طبقہ میرٹھ ہاپوڑ لوک سبھا نشست سے تقریبا 2000 طلباء بطور امیدوار پرچہ نامزدگی کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ جس طریقے سے 1857 میں میرٹھ کی سرزمین تحریک آزادی میں انقلابی سرزمین رہی ہے ہم اسی تاریخ کو دہرانا چاہتے ہیں انقلاب کی آواز ایک بار پھر میرٹھ کی سرزمین سے دوبارہ اٹھے گی اور سیاسی نظام میں تبدیلی ہوگی۔

میرٹھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انیل ڈنگرا نے کہا کہ اگر معذور افراد بھی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں تو انتظامیہ ان کا بھر پور تعاون کرے گی۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.