اترپردیش الیکشن کمشنر اور اتر پردیش پولیس لاء اینڈ آرڈر کی مشترکہ پریس کانفرنس میں آئی جی (لاء اینڈ آرڈر) پروین کمار نے بتایا کہ سبھی 8 پارلیمانی سیٹوں پر بنا کسی پریشانی اور کسی بھی طرح کی تشدد کے پر امن ووٹنگ ہوئی ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ دوسری بات ہے کہ کچھ علاقوں میں چھوٹی موٹی وارداتیں ہوئی ہیں۔ اس کے لیے فورسز اور ضلع کے اعلی افسران نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو قابو میں کر لیا تھا۔
آئی جی لاء اینڈ آرڈر پروین کمار نے بتایا کہ ایک جگہ پر کچھ لوگوں نے بنا شناختی کارڈ کے زبردستی ووٹ ڈالنے کی کوشش کی تھی، جس وجہ سے بی ایس ایف کے جوانوں نے انہیں روکا تھا لیکن اس پر دونوں کے بیچ تکرار ہوئی، جس کے جواب میں بی ایس ایف جوان نے ہوائی فائرنگ کی اور اس کے بعد ان لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
آئی جی پروین کمار نے کہا کہ انھیں ابھی ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے کہ جس سے لوگوںں کو ووٹ ڈالنے میں دقت پیش آئی ہو۔
انھوں نے سوشل میڈیا پھیل رہی افواہوں پر کہا کہ یہ جو درست نہیں ہے، لیکن اس پر وہ کہہ سکتے ہیں کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ پرسکون اور بہتر طریقے سے ہوئی ہے۔