ETV Bharat / state

GyanWapi Case:گیانواپی میں غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی کی درخواست مسترد - petition filed to ban entry of non Hindus

عدالت کا کہنا ہیکہ عرضی گزار نے وارانسی کی عدالت میں دیوانی مقدمہ دائر کیا ہے۔ وہ ہائی کورٹ سے جو بھی حکم حاصل کرنا چاہ رہی ہیں، وہ سب کچھ وارانسی کی نچلی عدالت میں بھی درخواست داخل کرکے مطالبہ کرسکتی ہیں۔

گیانواپی میں غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی کی درخواست مسترد

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 2:11 PM IST

الہ آباد: الہ آباد ہائی کورٹ نے گیانواپی احاطے میں غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی لگانے کے مطالبے میں دائر مفاد عامہ کی عرضی مسترد کر دی ہے۔یہ حکم چیف جسٹس پریتنکر دیواکر اور جسٹس آشوتوش سریواستو کی بنچ نے منگل کو دیا۔

وارانسی کی عدالت میں شرنگار گوری کی باقاعدہ پوجا کی اجازت کے لیے مقدمہ دائر کرنے والی راکھی سنگھ، جتیندر سنگھ بسین اور دیگر کی جانب سے دائر پی آئی ایل میں کہا گیا تھا کہ شرنگار گوری کیس میں جب تک وارانسی کی عدالت کا فیصلہ نہیں آجاتا، اس وقت تک کیمپس میں غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے اور گیانواپی کیمپس میں پائے جانے والے ہندو نشانات کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ عرضی گزار نے وارانسی کی عدالت میں دیوانی مقدمہ دائر کیا ہے۔ وہ ہائی کورٹ سے جو بھی حکم حاصل کرنا چاہ رہی ہیں، وہ سب کچھ وارانسی کی نچلی عدالت میں بھی درخواست داخل کرکے مطالبہ کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Gyanvapi Case High Alert in UP گیان واپی مسجد کے سروے کے پیش نظر اترپردیش میں ہائی الرٹ

درخواست گزار کے اس بیان پر کہ وہ اپنی بات لوئر کورٹ وارانسی میں پیش کریں گی، اس بنیاد پراس کی جانب سے درخواست واپس لینے پر عرضی خارج کردی گئی۔واضح رہے کہ آج گیان واپی کی تفتیش کا چھٹا دن ہے۔

یواین آئی۔الف الف

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.