کانپور:اتر پردیش کے کانپور کے ایک نرسنگ ہوم میں طبی کیمپ میں آنکھوں کے آپریشن کے بعد چھ لوگوں نے بینائی کھو دی۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔چیف میڈیکل آفیسر نے اس واقعے کی جانچ کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے Persons Lose Vision In Botched Up Contract Surgery Probe Ordered
اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد مقامی باشندوں نے پورے معاملے کی جانچ کے لئے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر الوک رنجن کو ایک عرضداشت پیش کی ۔مقامی باشندوں کے مطالبے پر چیف میڈیکل آفیسر نے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔
چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر الوک رنجن نے کہاکہ چھ لوگوں کے رشتہ داروں کی جانب سے تحریری شکایات موصول ہوئیں ہیں۔ان کی شکایت پر جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ معاملہ سنگین ہے۔ چھ لوگوں نے اپنی اپنی آنکھوں کی بینائی کھوئی ہے۔کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی Persons Lose Vision In Botched Up Contract Surgery Probe Ordered۔