ریاست اترپردیش کے کوتوالی دیہات علاقے کے چرالی گاؤں میں دیر رات ایک شخص 50 فٹ اونچے درخت پر چڑھ گیا۔
درخت پر چڑھنے والے شخص کا نام رام ساگر ہے اور اس کی عمر 50 سال ہے۔
تفصیلات کے مطابق رام ساگر گھرجا رہا تھا تبھی لوگوں نے اسے بچہ چور سمجھ کر دوڑانا شروع کر دیا۔
وہ اپنی جان بچانے کہ لیے ایک درخت پر چڑھ گیا جس کے بعد لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی،اور پولیس موقع پر پہنچی لیکن لاکھ کوششوں کے باوجود وہ نیچے نہیں اترا۔
اس کے بعد جب اعلی افسر موقع پر پہنچے اور انھوں نے اس کی سلامتی کا وعدہ کیا جس کے بعد رام ساگر نیچے اتر آیا۔