ETV Bharat / state

جوہر یونیورسٹی کی 70 ہیکٹیئر اراضی حکومت کے نام، لوگوں کا سخت ردعمل

ریاست اترپردیش کے رامپور میں قائم محمد علی جوہر یونیورسٹی کی 70 ہیکٹیئر اراضی حکومت کے نام کیے جانے پر لوگوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

peoples-reaction-on-jauhar-university-land-issue
جوہر یونیورسٹی کی 70 ہیکٹر اراضی حکومت کے نام کیے جانے پر لوگوں کا سخت ردعمل
author img

By

Published : Jan 23, 2021, 7:20 AM IST

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے رامپور پہنچ کر یوگی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ وہیں عوام کی جانب سے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

رکن پارلیمان اعظم خان کی محمد علی جوہر یونیورسٹی کی 70 ہیکٹر اراضی کو حکومت کو سونپنے سے متعلق ایس ڈی ایم رامپور کی عدالت کے فیصلہ کے بعد جوہر یونیورسٹی فریق کو نظر ثانی کا موقع دیے بغیر جوہر یونیورسٹی کی 70 ہیکٹر اراضی کو حکومت کے نام کر دیا گیا ہے۔

اے ایم یو طلبا یونین کے سابق صدر منور حسن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ یوگی حکومت اپنے اقتدار کی طاقت کے نشہ میں شکشا کے مندر جوہر یونیورسٹی کو بند کرنے کے درپے ہے۔ اور لوگوں کو تعلیم کے حق سے محروم کرنے کی سازش رچ رہی ہے۔

جوہر یونیورسٹی کی 70 ہیکٹر اراضی حکومت کے نام کیے جانے پر لوگوں کا سخت ردعمل

اس موقع پر جوہر یونیورسٹی کے طالب علم عبدالرحیم خان نے کہا کہ جوہر یونیورسٹی پر جس طرح خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اس سے سب سے زیادہ پریشانی یہاں کے طلبا کو ہو رہی ہے۔ یہاں کے طلبا کو سب سے زیادہ یہ فکر ستا رہی ہے کہ اگر یہ یونیورسٹی بند ہوجاتی ہے تو اس سے ان کے مستقبل کا کتنا نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ رامپور کی ایس ڈیم ایم کورٹ نے محمد علی جوہر یونیورسٹی کی 70 ہیکٹر اراضی کو حکومت کے نام سپرد کرنے کا فیصلہ سنایا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ نے فوری وہ اراضی حکومت کے نام کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.