ETV Bharat / state

نوئیڈا: انتظامیہ کے خلاف عوام کا مظاہرہ - صفائی غریب مزدور اتھان یونین نے کالونی کے باہر مظاہرہ کیا

نوئیڈا کے سیکٹر 50 میں واقع جے جے کالونی کے زیر زمین نوئیڈا اٹھارٹی کی واٹر سپلائی پائپ لائن گزرتی ہے جو اندر سے متعدد مقامات پر بلاک ہے۔ پائپ لائن بلاک ہونے کی وجہ سے مختلف جگہوں پر پانی رستا رہتا ہے جو یہاں کے کچے مکانات، جھگیوں اور جھونپڑیوں کی دیواروں میں شگاف پڑنے کا سبب بن رہا ہے۔

انتظامیہ کی بربریت
انتظامیہ کی بربریت
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 1:16 PM IST

اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے سیکٹر 50 میں واقع جے جے کالونی میں پائپ لائن میں رساؤ ہونے کی وجہ سے یہاں کے کچے مکانات، جھوپڑیوں اور جھگیوں کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ پانی کے پائپ لائن میں ہو رہے رساؤ کے خلاف صفائی غریب مزدور اتھان یونین نے کالونی کے باہر مظاہرہ کیا اور ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

انتظامیہ کی بربریت

واضح رہے کہ اسی کچی آبادی کے زیر زمین نوئیڈا اٹھارٹی کی واٹر سپلائی پائپ لائن بھی جا رہی ہے جو اندر سے متعدد جگہوں پر بلاک ہے جس سے پانی رستا رہتا ہے۔

پانی رسنے کے سبب یہاں کے تعمیر کچے مکانات کی در و ریوار مسلسل کمزور ہوتی جا رہی ہیں۔ بعض مکانات کی دیواروں میں شگاف بھی پڑنے لگے ہیں۔ اس سلسلے میں 37 اور 39 محکمہ واٹر سپلائی کے دفتر میں شکایت بھی درج کرائی گئی لیکن مسئلے کا کوئی حل نہیں نکالا گیا۔ جواب میں یہ کہا گیا کہ علاقہ کو چھوڑ کر چلے جائیں کیونکہ یہاں پر مزید کچے مکانات کے منہدم ہونے کے آثار ہیں۔

وہیں، انتظامیہ نے خستہ حال مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا ہے اور لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کی وارننگ دی ہے۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے خلاف کالونی کے لوگ دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.