میرٹھ کے کمشنری چوراہے پر احتجاج کررہے جاٹ سماج کے احتجاجیوں کا الزام ہے کہ پولیس گجر سماج کے دباؤ میں کارروائی نہیں کر رہی ہے، جس کی وجہ سے ان کی فریاد نہیں سنی جا رہی ہے، اس لئے وہ آج میرٹھ میں لاک ڈاؤن کے باوجود اعلیٰ افسران سے شکایت کرکے مدد کی فریاد کررہے ہیں۔
میرٹھ کے پھیلاؤدہ تھانہ علاقے کے گڑینا گاؤں کے رہنے والے ان لوگوں کا الزام ہے کہ گجر سماج کے لوگ جاٹ سماج کے بیوی بچوں کا استحصال کرتے ہیں یہاں تک کے ان کو نازیبا کلمات سے پکارتے ہیں اور آئے دن ان پر حملے کرتے ہیں جس کی فریاد وہ مقامی پولیس سے کرتے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہ ہونے سے ناراض اب یہ لوگ میرٹھ پہنچے ہیں اور اعلیٰ افسران سے مدد کی فریاد کررہے ہیں۔
پولیس افسران نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملے کی جانچ سرکل افسر موانہ سے کرانے کی بات کہی ہے۔ تو وہیں تصدیق کے بعد ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد جس طرح سے ذات اور برادری کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جارہا ہے وہ افسوسناک ہے ضرورت ہے حکومت کو سبھی مذاہب و برادری کے لوگوں کے ساتھ یکساں ذہن بنانے کی، اسی وقت اس طرح کے معاملات کو ختم کیا جا سکتا ہے۔