پورے ملک میں دیوالی کو لیکر بازار گلزار نظر آرہے ہیں، وہیں لوگ اپنے مکانوں کو سجانے کے ساز و سامان کی خریداری بھی کر رہے ہیں۔ دکانداروں نے بھی خریداروں کی پسند کو ذہن میں رکھ کر سازوسامان کو جمع کیا ہے۔ خاص کر مٹی کے دیے بازار میں بازار کی رونق بنے ہوئے ہیں۔ لیکن ان سب کے باوجود کورونا انفیکشن کا خطرہ بھی بنا ہوا ہے جس کو لوگ نظر انداز بھی کر رہے ہیں۔
دکاندار سنجے کالرا نے بتایا کہ اس بار ہم لوگوں نے خاص کر یہ دھیان رکھا کہ چینی سامان نہیں فروخت کیا جائے۔ صرف سودیسی سامان فروخت کیا جائے۔ ان کا ماننا ہے کہ پیسا ملک میں ہی رہنا چاہئے باہر نہیں جانا چاہئے۔
دکانداروں کے مطابق رواں برس گزشتہ برسوں کے مقابلے خریدار کم ہیں۔ جس کی وجہ سے کاروبار متاثر رہا۔
دیوالی کی خریداری کرنے آئی پارول چودھری نے کہا گزشتہ برس کے مقابلے رواں برس ہم نے زیادہ خریداری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بندشوں میں رہنے کی وجہ سے اب ہم کھل کر جینا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم خریداری کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
تلنگانہ میں پٹاخے فروخت کرنے اور پھوڑنے پر پابندی
دیوالی کو لے جہاں بازاروں میں رونق دیکھی جارہی ہے۔ وہیں کورونا انفیکشن کو لیکر اس سے احتیاط کی بھی ضرورت ہے تاکہ دیوالی پر کسی بھی قسم کی مشکلات نہ پیش آئے۔