ETV Bharat / state

Copper industry: تانبہ صنعت سے وابستہ افراد کو مشکلات کا سامنا - تانبہ کاروباری

اترپردیش کے رامپور کے برتن بازار میں تانبے کی جگہ دیگر دھات سے تیار ہونے والے سامان کی وجہ سے تانبہ صنعت سے وابستہ افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دیکھیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ابوالکلام کی رامپور سے خصوصی رپورٹ۔

تانبہ صنعت سے وابستہ افراد کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 7:56 PM IST

جدید دور میں تانبے کے برتنوں کی جگہ پلاسٹک اور اسٹیل کے برتنوں کا رواج بڑھتا جا رہا ہے۔ایک زمانہ تھا جب بھارت سمیت دنیا کے بیشتر شاہی خاندانوں میں کھانے پینے کے لئے تانبے کے برتنوں کا استعمال کیا جاتا تھا۔ ساتھ ہی غسل کے لئے تانبے کا تتیڑا یا بالٹی اور پان کھانے کے لئے تانبے کا پاندان کا رواج بھی شاہی خاندانواں کے علاوہ مہذب گھرانوں کی عام پہچان تھا۔

تانبہ صنعت سے وابستہ افراد کو مشکلات کا سامنا

یہی نہیں بلکہ پان کی پیک اگلنے کے لئے بھی خصوصی طور پر تانبے کے اگلدان کا استعمال کیا جاتا تھا جو حالیہ برسوں تک جاری رہا۔

خود نوابین رامپور سے متعلق یہ بات عام ہے کہ نوابین تانبے کے برتنوں کا خود بھی استعمال کرتے تھے اور ریاست کی عوام کو بھی یہ ترغیب دیتے تھے کہ صحت کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے تانبے کے برتن کا استعمال قلعئ کرا کرتے رہیں۔لیکن مغلیہ دور سلطنت اور نوابین کی ریاستوں کے خاتمہ کے ساتھ ہی تانبے کا رواج بھی آہستہ آہستہ کم ہوتا گیا۔ اور اب کم قیمت و کم وزنی والے پلاسٹک کے برتن کا دور دورا ہے۔جس کی وجہ سے تانبے کے برتنوں کی مانگ میں کافی گراوٹ آ گئی ہے۔

حالانکہ ملک کے بیشتر مقامات پر آج بھی شادی بیاہوں میں جہیز کے طور پر تانبے کے برتن ضرور دیے جاتے ہیں۔ لیکن برسوں سے تانبہ صنعت سے وابستہ افراد کا ماننا ہے کہ اتنی مانگ ان کی معاشی زندگی کے لئے ناکافی ہے۔

رامپور کے برتن بازار میں اس روزگار سے وابستہ سیکڑوں افراد برسوں سے اپنی زندگی کی گزر بسر اسی سے کرتے ہیں۔ کاریگروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے اس کام پر کافی فرق پڑا ہے۔ وہیں رامپور میں تانبے کے پرانے کاروباری گل خصال کہتے ہیں کہ نئی نسل تانبہ کے پرانے برتنوں کو کم پسند کرتی ہے جس سے اس صنعت سے وابستہ لوگوں پر کافی فرق پڑا ہے۔

فیشن کے اس دور میں بھلے ہی لوگوں نے گھروں میں دیگر دھاتوں سے تیار ہونے والا ساز و سامان استعمال کرنا شروع کردیا ہو لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جو لوگ تانبے کے طبی فوائد جانتے ہیں وہ آج بھی گھروں میں تانبے کا ہی استعمال کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.