ETV Bharat / state

جالون کی عوام پیاز کی قیمتوں سے پریشان

ملک کے باقی حصوں کی طرح اترپردیش کے ضلع جالون میں پیاز اور لہسن کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کا اثر غریب کے کھانے پر بھی پڑنے لگا ہے ۔

people from jalaun  upset with increase of onion price
جالون کی عوام پیاز کی قیمتوں سے پریشان
author img

By

Published : Dec 10, 2019, 2:18 PM IST

جس سے محنت کش طبقہ کے کھانے کا اہم جزو پیاز اور لہسن کی چٹنی بھی اب ان کےپہنش سے دور ہوگئی ہے۔ ان لوگوں کو اب صرف نمک پر ہی گزارا کرنا پڑا رہا ہے۔

بازار میں پیاز کی قیمتیں 90 سے 100 روپے کلوگرام تک پہنچ گئی ہیں۔ دوسری جانب لہسن 200 سے ڈھائی سو روپے فی کلوگرام پر فروخت ہورہا ہے۔

ایسے میں بھی غریب کے کھانے کا اہم حصہ پیاز اور لہسن کی چٹنی کے بارے میں سوچنا بھی اس زمرے کے لوگوں کے لئے مشکل ہوگیا ہے ۔ دال اور سبزیوں کے دام پہلے ہی ساتویں آسمان پر ہیں۔ ایسے میں مزدور طبقے کو اب صرف روٹی کے ساتھ نمک پر اکتفا کرنا پڑرہا ہے۔

مرکز اور ریاستی حکومت کی پیاز کی قیمتیں قابو میں کرنے کی کوششوں کے بارے میں چاہے جو بھی کہا جارہا ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ غریبوں کے کھانے کا سب سے بڑا سہارا آج ان کی رسائی سے کافی دور ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق اترپردیش میں آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ پیاز کی کھپت، پیداوار سے دوگنی ہے جسے پورا کرنے کےلئے اترپردیش کو مہاراشٹر کے ناسک سے پیاز منگوانی پڑتی ہے لیکن اس بار مہاراشٹر میں بے موسم بارش کے سبب پیاز کی فصل پور ی طرح برباد ہوگئی ہے جس کا اثر راست طور پر اترپردیش کی منڈیوں پر پڑا ہے۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.