ETV Bharat / state

بھدیٹھی کیس: 40 افراد گرفتار، 17 کی تلاش جاری

ضلع جونپور کے سرائے خواجہ تھانہ کے گاؤں بھدیٹھی میں پیش آنے والا واقعہ پوری ریاست میں چرچہ کا موضوع بنا ہوا ہے۔

بھدیٹھی کیس: 40 افراد گرفتار، 17 کی تلاش جاری
بھدیٹھی کیس: 40 افراد گرفتار، 17 کی تلاش جاری
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 2:06 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور کے سرائے خواجہ تھانہ میں واقع گاؤں بھدیٹھی میں منگل کی رات دو فریق میں بچوں کے مابین ہوئے جھڑپ نے فرقہ وارانہ شکل اختیار کرلی، جس کے بعد ایک طرف کے لوگوں نے گاؤں کے ہی کچھ لوگوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ وزیر اعلی کی جانب سے اس معاملے میں ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کے بعد پولیس ملزموں کی گرفتاری کے لیے لوگوں کو بھی پریشان کررہی ہے۔

پولیس نے اب تک 40 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 17 کی تلاش جاری ہے، وہیں اس معاملے میں جہاں متاثر فریق کے لوگوں سے حمدردی جٹانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے لوگوں کا آنا شروع ہوگیا ہے۔ جبکہ دوسرے فریق میں گہری مایوسی ہے۔ پولیس کی کارروائی کی گھبراہٹ کی وجہ سے آدھے سے زیادہ مکانات پر تالے لگ چکے ہیں۔ لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھر چھوڑ کر دوسرے مقامات کی طرف چلے گئے ہیں۔

بھدیٹھی کیس: 40 افراد گرفتار، 17 کی تلاش جاری
بھدیٹھی کیس: 40 افراد گرفتار، 17 کی تلاش جاری

اس معاملے میں پولیس کے لوگوں کی بے جا پریشانیوں کے سبب، اب دوسری برادری کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، 800 افراد کی آبادی والے اس کمیونٹی میں آدھے سے زیادہ لوگ گھروں میں تالے لگا کر فرار ہوگئے ہیں۔ کچھ گھروں میں صرف خواتین اور بچے ہی رہ گئے ہیں۔
مقامی باشندہ عابدین کا کہنا ہے کہ 'پولیس کی جانب سے بے گناہوں پر بھی اس معاملے میں ایکشن لیا گیا ہے، آدھے سے زیادہ لوگ گاؤں سے فرار ہو گئے ہیں صرف چند افراد باقی ہیں اور وہ خوفزدہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.