ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav Slams BJP بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام مشکلات سے دو چار، اکھلیش - سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں بے لگام مہنگائی کو پورا تحفظ مل رہا ہے۔ غیر امداد یافتہ اسکولوں میں فیس اضافے کی تجویز آچکی ہے۔کووڈ بحران میں وصولی گئی فیس میں کوئی رعایت نہیں ہورہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 10:20 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قومی صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج مہنگائی کے مسئلے پر بی جے پی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام مہنگائی کی مار سے پوری طرح سے ٹوٹ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے۔ بازاروں میں خردہ مہنگائی لگاتار بڑھتی جارہی ہے۔ لوگوں کو کہیں کوئی راحت نہیں مل رہی ہے۔ اشیاء خوردنی اور دیگر ضروری سامان کی قیمتوں میں کوئی گراوٹ نہ ہونے سے لوگ کافی پریشان ہیں۔

ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ بی جے پی اقتدار میں بے لگام مہنگائی کو پورا تحفظ مل رہا ہے۔ غیر امداد یافتہ اسکولوں میں فیس اضافے کی تجویز آچکی ہے۔کووڈ بحران میں وصولی گئی فیس میں کوئی رعایت نہیں ہورہی ہے۔ بی جے پی کی شرحوں میں اضافے کے لئے لگاتار دباؤ بنایا جارہا ہے۔ بی جے پی حکومت بجلی کی وقت سے سپلائی تو نہیں کرپارہی ہے لیکن لمبے چوڑے بجلی بلوں کو بھیجنے میں بی جے پی حکومت کا کوئی جواب نہیں ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ تازہ خبر یہ ہے کہ روڈ ویز بسوں کے کرائے میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ خستہ حال بسوں سے مسافر سفر کو مجبور ہیں۔ آئے دن حادثات پیش آرہے ہیں۔ بغیر اطلاع بس خدمات معطل کر دی جاتی ہیں۔ مسافر پریشان ہوتے ہیں۔ آٹو۔ٹیمپو والے بھی پیچھے نہیں ہیں۔ وی بھی کرائی کی شرحوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اکھلیش نے کہا کہ سرکاری دعوؤں کے باوجود اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں کوئی کمی بازار میں نظر نہیں آرہی ہے۔ ویسے بھی بازار میں ایک بار جس چیز کی قیمت بڑھ جائیں وہ بعد میں بھی گرتے نہیں ہیں۔ صارف کی مجبوری ہے کہ اسے چیزیں اضافہ شدہ قیمتوں کے ساتھ خریدنی پڑرہی ہیں۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی مہنگائی اور بدعنوانی کا پروپیگنڈہ کر کے اپنا انتخابی موضوع بنا کر اقتدار میں آئی۔ لیکن اسی بی جے پی حکومت میں مہنگائی اور بدعنوانی شباب پر ہیں۔بڑھتی مہنگائی سے لوگوں کی روز مرہ کی زندگی مشکل میں ہے۔ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب کی تھالی سے روٹی غائب ہوتی جارہی ہے۔امیر ۔امیر تر ہوتے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav Slams BJP بی جے پی حکومت میں اجاگر ہورہے ہیں نئے نئے گھپلے، اکھلیش یادو

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.