اترپردیش کے ضلع بدایوں میں چھوٹے تاجر اپنی کمبل اور قالین کی دکان لگاتے ہیں۔ یہ تاجر اکثر میلوں اور علاقائی بازاروں میں نظر آتے ہیں۔
کمبل اور بیڈ شیٹ فروخت کرنے والے حبیب احمد نام کے تاجر بھی اپنے گھر ضلع رامپور سے دور بدایوں کے ایک میلے میں دکان لگانے کی غرض سے آئے ہیں اور اپنے خاندان کیلئے زوزی روٹی کا انتظام کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
تاجر حبیب کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے علاقے کے تاجر اتر پردیش کے مختلف اضلاع کے بازاروں اور میلوں میں کمبل کی دکان لگاتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے عرصے میں ان جیسے تمام تاجروں کو بے شمار مشکلات کا سامنا رہا اور اب وہ وہ اپنے کام کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تاجر حبیب سے حکومت کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ تاجر کی حیثیت سے حکومت سے آپ کیا مطالبہ کرتے ہیں؟ اس سوال کا جھجھک کر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو بھی کر رہی ہے وہ صحیح کر رہی ہے اور وہ اس میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: غلام نبی آزاد کو الوداع کرتے ہوئے وزیر اعظم رو پڑے
اس سوال کے جواب سے صاف طور پر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلسل مشکلات کا سامنا کرنے کے باجود وہ حکومت کے تعلق سے کچھ بھی بولنے سے کترا رہے ہیں۔