بنارس میں آج 12 نئے کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تصدیق کے بعد ضلع انتظامیہ تشویش میں ہے۔
بنارس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے اس سلسلے میں بتایا کہ منڈولی کا رہائشی دوا تاجر کو گزشتہ ایام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ان کے اہل خانہ کا سیمپل جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا۔
آج دوا تاجر کے اہل خانہ سے چار افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، جس میں دوا تاجر کے والد، اہلیہ بہن اور ایک قریب دو ماہ بچہ شامل ہے۔
اس کے علاوہ تین اور دیگر ملازم شامل ہیں اور ایک کسٹمر ہے جس کا کرونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ دوا تاجر کے رابطے سے مجموعی طور پر 8 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ ریوڑی تالاب اور بھیلوپور کے تین لوگوں کا کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ سگرا علاقے کے قاضی پورہ خورد سے ساٹھ برس کے ایک وکیل میں بھی کورو نا رپورٹ مثبت آئی ہے ان کی کوئی ٹریول ہسٹری ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔