ETV Bharat / state

قرنطینہ سینٹرمیں خودکشی کرنے والا نوجوان کون ہے؟ - گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا نالج پارک پولیس اسٹیشن

گریٹر نوئیڈا نالج پارک پولیس اسٹیشن کے تحت گل گوٹیا انجینئرنگ کالج میں قائم کئے گئے قرنطینہ سنٹر کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر محمد گلزار نامی نوجوان نے خودکشی کرلی، جس کے بعد علاقے میں الگ الگ کی قیاس آرائیاں جاری ہے۔

قرنطینہ سینٹرکی ساتویں منزل سے چھلانگ لگاکر نوجوان کی خودکشی

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 7:57 PM IST

اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا نالج پارک پولیس اسٹیشن کے تحت گل گوٹیا انجینئرنگ کالج میں قائم کئے گئے قرنطینہ سنٹر کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر محمد گلزار نامی نوجوان نے خودکشی کرلی۔

قرنطینہ سینٹرکی ساتویں منزل سے چھلانگ لگاکر نوجوان کی خودکشی

شدید طور پر زخمی گلزار کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ گزشتہ شب اطلاع ملتے ہی پولیس ، انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ فیس 2 نوئیڈا کے رہنے والے 32سالہ گلزار نے پہلے بھی خودکشی کی دھمکی دی تھی جس کے بعد اس کی کاونسلنگ بھی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ نے شہر میں مختلف مقامات پر قرنطینہ سینٹر قائم کئے ہیں۔ انتظامیہ نے کالج ہاسٹل کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

کورونا وائرس سے انفیکیٹیڈ مشتبہ افراد کو اس ہاسٹل میں رکھا گیا ہے۔ گلزار کا نمونہ بھی تفتیش کے لئے بھیجا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ اتوار کی شام مشتبہ شخص کافی پریشان تھا۔جس کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا۔

دریں اثنا ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائے نے بتایا کہ واقعے کی مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

تحقیقات کی ذمہ داری اے ڈی ایم انتظامیہ کو سونپی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.