ریاست اترپردیش میں بارہ بنکی ضلع کے رفیع احمد قدوائی میموریل ضلع ہسپتال کی پیتھالوجی نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے. ضلع ہسپتال کی پیتھالوجی کا 100 برس قبل اپگریڈیشن کیا گیا تھا.
جس کی وجہ سے یہاں سالانہ 11 لاکھ ٹیسٹ ہو رہے ہیں. ضلع ہسپتال کی پیتھالوجی کے دستاویزات، ملازمین کی محنت، ماحول اور صاف صفائی کو دیکھتے ہوئے پیتھالوجی کو آئی ایس او 9001-2015 سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا گیا ہے.
آئی ایس او 9001-2015 حاصل ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ اب پیتھالوجی سے ملی رپورٹ کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی.
ہر جگہ پیتھالوجی کا سرٹیفکیشن بڑھ جائے گا. اس کامیابی کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی نظر ایم اے وی ایل سے اپگری ڈیشن پر ہے. جو ریاست میں ابھی صرف اور صرف لکھنؤ کے رام منوہر لوہیا انسٹیٹیوٹ میں ہے.