ریاست اترپردیش شہر اور گاؤں کو صاف ستھرا بنانے اور گاؤں میں پکی سڑکوں کے لیے حکومت نے منصوبے بنا رکھے ہیں، لیکن ان منصوبوں کی حقیقت اگر دیکھی جائے تو مقامی لوگوں کو ان منصوبوں کا فائدہ نہیں مل پاتا ہے۔
مرادآباد اسمارٹ سٹی کے شہروں میں شامل ہے اگر ان حالات پر نظر ڈالی جائے تو اسمارٹ سٹی بنائے جانے کا منصوبہ صاف طور پر کھوکھلا ثابت ہوتا ہے۔
ان راستوں سے آنے جانے والے راہگیروں کو خستہ حال سڑکوں کے سبب سخت پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور اسکولی بچوں کو بھی آنے جانے میں پریشانی ہوتی ہے۔ نماز کے وقت نمازی بھی اس گندگی سے بے حد پریشان ہے۔
کئی بار اعلیٰ افسران و ذمہ داران سے مقامی لوگوں نے بات چیت کی لیکن نتیجہ صفر ہی نکلا ۔
اس علاقے کے لوگ اب منتظر ہیں کہ ان خستہ حال سڑکوں سے گزرنے والے راہگیروں کی پریشانیوں کو سمجھے اور ان خستہ حال سڑکوں سے نجات دلا سکے۔
مقامی لوگ اس گندگی اور ٹوٹی سڑکوں سے کتنا پریشان ہیں، اس بات کا اندازہ صاف طور پر آپ ان تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں۔