ETV Bharat / state

بہرائچ: پیتھ کائینڈ لیب کی کورونا جانچ کی رپورٹ غلط

ترپردیش کے بہرائچ ضلع میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی غلط رپورٹنگ پر انتظامیہ نے نجی پیتھالوجی پیتھ کائینڈ سے وضاحت طلب کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لیب کو کووڈ-19 انفیکشن کی جانچ کرنے سے روک دیا ہے۔

پیتھ کائینڈ لیب کی کورونا جانچ کی رپورٹ غلط

author img

By

Published : May 8, 2020, 6:03 PM IST

Updated : May 8, 2020, 8:59 PM IST

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سریش سنگھ نے بتایا کہ بونڈی علاقہ کی رہنے والی ایک 65 سالہ خاتون جس کو ڈاکٹر رضوان کے نرسنگ ہوم میں کولہے کے آپریشن کے لئے داخل کرایا گیا تھا، مریضہ کا نجی لیبارٹری میں جانچ کرایا گیا جس میں وہ کوویڈ-19 سے متاثر پائی گئی تھیں۔

پیتھ کائینڈ لیب کی کورونا جانچ کی رپورٹ غلط

انہوں نے بتایا کہ اگلے ہی دن لکھنؤ کے رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے موصول تحقیقاتی رپورٹ میں اسی خاتون کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے، انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں زیادہ فرق نہیں ہو سکتا ہے۔ لہٰذا نجی لیبارٹری سے اس غلط رپورٹ کی وضاحت طلب کی گئی ہے اور اس کو کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ سے روک دیا گیا ہے۔

سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان کا نرسنگ ہوم اس عورت کے لیبارٹری معائنہ میں متاثرہ ہونے کے بعد بند کر دیا گیا تھا اور اس کے مریضوں اور اہلکاروں کو علیحدہ رکھنے اور میڈیکل کالج لے جانے کے احکامات دیئے گئے تھے، لیکن اب یہ احکامات واپس لے لئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر رضوان نے الزام لگایا کہ اس لیبارٹری کے ذریعہ دوسرے اضلاع سے بھی غلط اطلاعات موصول ہونے کی خبر ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ دونوں خواتین کی پاتھ کائنڈ لیب میںمثبت اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس میں حاملہ خاتون بھی تھی جس نے گزشتہ روز آپریشن کے ذریعہ ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے، آج کی موصول رپورٹ میں منفی آ گئی ہے۔ جب کہ دونوں مریضوں کی رپورٹ کو پاتھ کائنڈ لیب کی رپورٹ میں مثبت بتایا گیا تھا۔

اس سے قبل 72 افراد کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں، تمام رپورٹیں منفی ہیں، یہ خوشی کی بات ہے کہ آج موصول رپورٹ میں بہرائچ ضلع کے 08 مریضوں کے دوسرے نمونے اور ایل ون ون کوڈ ہسپتال چتورا میں داخل ہونے والے شروستی کے 03 مریضوں کے دوسرے نمونے کی رپورٹ کو بھی منفی پائی گئی ہے۔ اس طرح ضلع بہرائچ میں صرف 07 مثبت مریض زیر علاج ہیں۔ نیز سی ایم او یہ بھی بتایا کہ ایل ون کوڈ ہسپتال چتورا میں مصروف تمام طبی عملہ مبارکباد کے مستحق ہیں، جن کی انتھک محنت سے 11 مریض صحتمند ہو گئے۔

Last Updated : May 8, 2020, 8:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.