ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں علاقائی پاسپورٹ افسر نے درخواست کے تمام فارم منسوخ کر دیے، اس کے علاوہ آئندہ 31 مارچ تک تمام پی ایس کے یعنی پاسپورٹ سیوا کیندر بند کردیے گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے مدِّنظر بریلی کے ساتوں پوسٹ آفس 'پی او' اور پاسپورٹ سیوا کیندر 'پی ایس کے' آئندہ 31 مارچ تک کے لیے بند کر دیے ہیں۔
اس کے علاوہ آئندہ 31 مارچ تک تمام تاریخوں کو منسوخی کردیا گیا ہے، اور ساتھ ہی نئے درخواست فارم پر بھی روک لگادی ہے۔
علاقائی پاسپورٹ آفیسر محمّد نسیم کے مطابق وزارت خارجہ کا حکم آنے کے بعد بریلی کا پاسپورٹ سروس سینٹر بند کردیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی، امروہہ، بجنور، مرادآباد، رامپور، بدایوں، شاہ جہاں پور اور پیلی بھیت کے تمام پوسٹ آفسز پاسپورٹ سروس کیندر یعنی کو بھی آئندہ 31 مارچ تک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
انہوں مزید بتایا ہے کہ گزشتہ تاریخوں پر دیے گئے تمام فارمز کی تقرریوں کو منسوخ کردیا ہے، جس کی درخواست دہندگان کو اطلاع دیدی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب 31 مارچ کے بعد ہی نئی تقرریوں کے لیے درخواستیں لی جائیں گی، اس کے لیے بھی وزارت خارجہ کے حکم کا انتظار کیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ پریا درشنی نگر میں واقع پاسپورٹ دفتر کو بھی صرف انتظامی کاموں اور مقاصد کے لیے کھولا جارہا ہے، تاکہ انتہائی ضروری صورت میں کوئی شخص اجازت حاصل کرکے پاسپورٹ آفس میں آسکتا ہے، بشرطِ اُس کا کام بیحد ضروری ہو۔