ETV Bharat / state

اسکول انتظامیہ کے خلاف والدین کا احتجاج

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 7:17 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 50 میں واقع رامگیا اسکول انتظامیہ نے سالانہ فیس ادا نہیں کرنے والے طلبا کو ریزلٹ کارڈ نہیں دئیے، اسکول انتظامیہ کی اس حرکت سے ناراض والدین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا-

اسکول انتظامیہ کے خلاف والدین کا احتجاج، فیس ادا نہ کرنے پر ریزلٹ روکا

نوئیڈا میں کئی اسکول انتظامیہ کی جانب سے فیس جمع نہیں کرنے پر سرپرستوں کو ہراساں کرنے کی بات سامنے آتی رہی ہے۔ آج بھی کچھ ایسا ہی معاملہ سامنے آیا۔ سیکٹر 50 میں واقع رامگیا اسکول انتظامیہ کی جانب سے سالانہ فیس کے مطالبے اور ریزلٹ روکنے کے خلاف بڑی تعداد میں بچوں کے والدین نے احتجاج کیا-

دراصل جن بچوں کی سالانہ فیس باقی ہے اسکول انتظامیہ ان کا ریزلٹ نہیں دے رہی ہے ۔ اس کے علاوہ سرپرستوں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف کئی سنگیں الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے سب کی زندگی ،کاروبار اور آمدنی متاثر ہوئی ہے ،لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں۔بچے اسکول نہیں گئے، پھر بھی سالانہ فیس طلب کیا جا رہا ہے۔ والدین فیس دینے سے قاصر ہیں لیکن اسکول انتظامیہ اپنی ضد پر اڑی ہوئی ہے۔

سرپرستوں کا الزام ہےکہ اسکول مینجمنٹ پر بے جا اور من مانے طریقے سے فیس وصول کر رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پیسے تو ہمارے پاس نہیں ہیں، ہم دل اور گردا فروخت کر کے بچوں کی فیس ادا کر سکتے ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ اگر یہ معاملہ کا کوئی حل نہیں نکلتا ہے تو ڈی ایم سے ملاقات کرکے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دور سے ہی اسکول انتظامیہ اور سرپرستوں کے درمیان فیس کو لے کر جنگ چھڑی ہوئی ہے، اس مسئلے پر سرپرست اور بچوں کے والدین متعدد بار ڈی ایم آفس کا گھیراؤ بھی کر چکے ہیں، تب بھی مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.