ETV Bharat / state

کاغذ اور پتھر کے نوادرات کے تحفظ اور بحالی" پر خصوصی تربیتی پروگرام - طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ تربیت

کاغذ اور پتھر کے نوادرات کے تحفظ اور بحالی" پر سات روزہ ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا اہتمام علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ہیریٹیج سیل نے سنٹر آف ایکسیلنس ان اسلامک آرکیٹیکچر، شعبہ کے تعاون سے کیا ہے جس میں طلباء کو دستاویزات کے تحفظ اور ان کی بحالی کی خصوصی ٹریننگ ایکسپرٹس کے ذریعے دی جا رہی ہے۔ Paper Preservation Training In AMU

کاغذ اور پتھر کے نوادرات کے تحفظ اور بحالی" پر خصوصی تربیتی پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 2:05 PM IST

کاغذ اور پتھر کے نوادرات کے تحفظ اور بحالی" پر خصوصی تربیتی پروگرام

علیگڑھ:عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ تربیت بھی دی جاتی ہیں، طلباء تعلیم کے ساتھ مختلف پارٹ ٹائم کورس، جاب پلیسمنٹ اور خصوصی تربیتی پروگرام میں حصہ لیتے رہتے ہیں جن کا اہتمام یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور مرکز کرتے رہتے ہیں اسی ضمن میں اے ایم یو کے ہیریٹیج سیل نے "کاغذ اور پتھر کے نوادرات کے تحفظ اور بحالی" پر سات روزہ ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا اہتمام سنٹر آف ایکسیلنس ان اسلامک آرکیٹیکچر، شعبہ کے تعاون سے کیا ہے جس میں 30 سے زیادہ طلباء و طالبات سمیت اساتذہ بھی شرکت کر رہے ہیں۔

اس خصوصی تربیتی پروگرام میں ایکسپرٹ، شرکاء کو قدیم دستاویزات اور تصاویر کے تحفظ اور ان کی بحالی کی خصوصی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ سات ہی آج کے اہم دستاویزات کو اگلے سو سال تک کے لئے کس طرح سے محفوظ کیا جاسکتا ہے کی بھی ٹریننگ دے رہے ہیں۔

تربیتی پروگرام میں میڈیسن، لائبریری سائنس، میوزیالوجی، سول انجینئرنگ، اور آرکیٹیکچر جیسے 30 سے ​​زائد شرکاء حصہ لے رہے ہیں جس میں فیکلٹی ممبران بھی اس ہینڈ آن ٹریننگ میں شامل ہیں۔

اے ایم یو ہیریٹیج سیل کے کنوینر اور شعبہ آرکیٹیکچر کے پروفیسر فرحان فاضلی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا ایک ہفتہ کے مختصر مدتی تربیتی پروگرام آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے لیے وقف ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ان کی یوم پیدائش 11 نومبر کو قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا۔ مولانا آزاد نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کی ترقی میں قابل ستائش کردار ادا کیا ہے، جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے تربیتی پروگرام سے متعلق بتایا اس میں ہم شرکاء کو قدیم سے قدیم دستاویزات اور تصاویر کو صاف کرنا، اس کو محفوظ اور تحفظ کرنے کی خصوصی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں شرکاء کی جانب سے کئی سرگرمیاں مکمل کی گئی ہیں۔ ہینڈ آن ٹریننگ میں شرکاء کے کثیر الضابطہ گروپ نے خود کو بہت پرجوش دکھایا اور مخطوطات کی بحالی کے مختلف طریقے سیکھے۔ ہماری ٹیم اظفر، ڈاکٹر فاطمہ اور ندا پر مشتمل ہے، نے شرکاء کو مخطوطات کی بحالی سے منسلک بہت سی تکنیکوں کی وضاحت کی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تربیت شرکاء کے لیے نئی راہیں کھولے گی۔

تربیتی پروگرام میں شرکاء نے اس خصوصی تربیتی پروگرام کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ قدیم سے قدیم تصاویر اور دستاویزات کو محفوظ کرنا، ان کو صاف کرنا اور آج کے دستاویزات کو اگلے سو سال تک کسے محفوظ کیا جا سکتا ہے جاننا ہمارے لئے ایک نئی اہم چیز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:AMU Non Teaching Staff Protest اے ایم یو غیر تدریسی ملازمین کا دھرنا

شرکاء نے مزید کہا اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہم خود پریکٹیکل کررہے ہیں ایکسپرٹس کی نگرانی میں، یقینا یہ تربیت ہمیں بہت کام آنے والی ہے اس کی مدد سے ہم تاریخی دستاویزات اور تصاویر کو محفوظ کر سکتے ہیں اور جو خستہ حالت میں ہیں ان کو بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.