ETV Bharat / state

Seema Haidar Gets Movie Offer سیما حیدر کو فلم میں کام کرنے کی پیشکش - امت جانی نے پاکستانی خاتون سیما حیدر کو

مشہور فلم ڈائریکٹر امت جانی نے پاکستانی خاتون سیما حیدر کو فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ میرٹھ کی جانی فائر فاکس پروڈکشن ہاؤس نے سیما حیدر کو لیکر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی سیما حیدر کو فلم میں کام کرنے کی پیشکش

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 3:00 PM IST

پاکستانی سیما حیدر کو فلم میں کام کرنے کی پیشکش

میرٹھ : پب جی گیم کے ذریعے عشق کرنے والی پاکستانی سیما حیدر اب فلمی پردے پر بھی نظر آئیں گی۔ جانی فائر فاکس پروڈکشن ہاؤس سیما حیدر کو لیکر ایک فلم بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ سیما حیدر کے فلم میں کام کرنے کی اجازت اور آڈیشن کے لیے گزشتہ روز جانی فائر فاکس پروڈکشن ہاؤس کی ٹیم ابو پورا پہنچیں۔

امت جانی نے فائر فاکس پروڈکشن ہاؤس کی ٹیم کے ساتھ سیما حیدر سے ان کے گھر پر ملاقات کی، فلم ڈائریکٹر جینت سنہا اور بھرت سنگھ نے سیما حیدر کا آڈیشن لیا۔ فلم میں ہندوستانی را ایجنٹ کا کردار سیما حیدر ادا کر سکتی ہیں۔ گزشتہ برس ادے پور میں درزی کنہیا لال ساہو کے قتل پر فلم "اے ٹیلر مڈر اسٹوری" بنائی جا رہی ہے، فلمساز امت جانی نے ہندو مذہب اختیار کرنے پر سیما کا بھگوا شال پہنا کر استقبال کیا۔

سیما نے امت جانی کے ہندو رسم کے مطابق پاؤں چھو کر آشیرواد لیا۔ سیما حیدر اور فلم پروڈکشن ٹیم اب اے ٹی ایس کی رپورٹ کاانتظار کر رہی ہے کیونکہ سیما حیدر اپنے خلاف سبھی طرح کی جانچ پڑتال کے مکمل ہونے پر ہی فلم کام کرنے کی بات کہ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Constitution Bachao Rally میرٹھ میں کانگریس پارٹی کی آئین بچاؤ ریلی

اب دیکھنا ہوگا کہ پاکستانی خاتون سیما حیدر کو اے ٹی ایس کی طرف سے کلین چٹ مل سکے گی یا نہیں۔ اس کے بعد ہی سیما حیدر کو فلمی پردے پر دیکھا جا سکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.