ETV Bharat / state

ڈاکٹر کلب صادق کو پدم بھوشن ایوارڈ

یوم جمہوریہ کے موقع پر وزارت داخلہ کی جانب سے معروف شیعہ عالم دین ڈاکٹر کلب صادق کو بعد از مرگ 'پدم بھوشن' سے نوازا جائے گا۔

ڈاکٹر کلب صادق کو پدم بھوشن ایوارڈ
ڈاکٹر کلب صادق کو پدم بھوشن ایوارڈ
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 10:45 PM IST

لکھنؤ:معروف شیعہ عالم دین و آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر رہے مولانا کلب صادق نے طویل علالت کے بعد 24 نومبر کو 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر وزارت داخلہ کی جانب سے متعدد شخصیات کو پدم وبھوشن اور پدم بھوشن اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس دوران معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کو بھی بعد از مرگ 'پدم بھوشن' اعزاز سے نوازا جائے گا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران لکھنؤ شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ "مرحوم ڈاکٹر کلب صادق کو پدم بھوشن اعزاز سے نوازا جائے گا ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں'۔

مولانا خالد رشید نے کہا کہ 'ڈاکٹر کلب صادق نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا'۔ ساتھ ہی سماج میں بھائی چارہ کا پیغام عام کیا، لہذا انہیں پدم بھوشن اعزاز دینا سماج میں مثبت پیغام دینا ہے۔ اس قدم سے دوسرے لوگوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔"

مولانا کلب صادق ایک شیعہ عالم دین تھے تمام مذاہب میں ان کی بڑی عزت تھی۔ وہ صرف مسلمانوں میں ہی نہیں بلکہ ہندو سماج میں بھی مقبول تھے۔

مولانا کلب صادق ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار تھے۔ ڈاکر کلب صادق اپنی ہر مجلس میں ناخواندگی کے خلاف لڑنے کے لیے عوام کو بیدار کرتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مسلم سماج میں تعلیم فراہم کرانے کے لئے صرف زبانی جدوجہد نہیں کی بلکہ 'توحید المسلمین ٹرسٹ' قائم کرکے دوسروں کے لئے نظیر بھی پیش کی۔
مزید پڑھیں:

اے ایم یو کے طالب علم شاداب 'پردھان منتری بال پرسکار' سے سرفراز

قابل ذکر ہے کہ مولانا کلب صادق نے 1984 میں 'توحید المسلمین ٹرسٹ' قائم کیاتھا، جس کا مقصد سماج کے غریب و بے سہارا بچے بچیوں کو تعلیم یافتہ کر کے سماج و ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والا بنانا تھا۔ اسی ضمن میں لکھنؤ میں انگلش میڈیم کا یونیٹی کالج قائم کیا۔ غریب بے سہارا پریوار کے بچوں کو سیکنڈ شفٹ میں مفت تعلیم کے لیے 'مشن اسکول' بھی بنایا۔ ٹیکنیکل کورسز کے لئے انڈسٹریل اسکول اور لکھنؤ کے کاظمین میں چیریٹیبل ہسپتال قائم کرکے انہوں نے مثال قائم کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.