ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں پی ایل پنیا نے کہا کہ آج یوم آزادی کا دن ہے۔ اس دن ملک کے عوام کو مبارک باد کے ساتھ وزیر اعظم کو یہ بتانا چاہئے تھا کہ وہ ملک کے مسائل کا حل کیسے کریں گے۔
مسٹر پنیا نے کہا کہ وزیر اعظم سیاست زیادہ کرتے ہیں، مسائل کا حل کم کرتے ہیں۔
پنیا نے مزید کہا کہ 370 کا نفاذ ملک کے کانسٹی ٹیوشنل کمیٹی نے کی تھی۔ اس میں ملک کے تمام مشہور لوگ شامل تھے۔
پنیا نے وزیراعظم کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس طرح کا تبصرہ کرنے سے بچنا چاہئے۔