ETV Bharat / state

اویسی پیس پارٹی کے لیے چیلنج نہیں ہیں: عارف ہاشمی - arif hashmi on aimim

پیس پارٹی کے ریاستی صدر عارف ہاشمی کا کہنا ہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور اس کے سربراہ اسد الدین اویسی ان کی پارٹی کے لیے کوئی چیلینج نہیں ہیں۔ ان کی آمد سے پیس پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اپنے دم پر یوپی اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔

Owaisi is not a challenge for peace party: Arif Hashmi
اویسی پیس پارٹی کے لیے چیلنج نہیں ہیں: عارف ہاشمی
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 5:17 PM IST

پیس پارٹی کے ریاستی صدر عارف ہاشمی نے اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پارٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد ضلع صدر کا اعلان کیا۔ اس عہدے پر شیوناتھ یادو کو منتخب کیا گیا ہے۔

اویسی پیس پارٹی کے لیے چیلنج نہیں ہیں: عارف ہاشمی

واضح ہو کہ بارہ بنکی میں پیس پارٹی کے ضلع صدر کا عہدہ گذشتہ کئی ماہ سے خالی چل رہا تھا۔ عارف ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ شیوناتھ یادو کی قیادت میں پارٹی مضبوط ہوگی۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پیس پارٹی صرف مسلمانوں کی پارٹی نہیں ہے۔ یہ سماج کے تمام طبقات اور برادریوں کی پارٹی ہے۔

اس موقع پر عارف ہاشمی نے مزید کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی ان کی پارٹی کے لیے کوئی چیلینج نہیں ہیں۔ ان کی آمد سے پیس پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اپنے دم پر یوپی اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:

وہیں، پارٹی کے نو منتخب ضلع صدر شیوناتھ یادو نے کہا کہ پارٹی نے انہیں بڑی ذمہ داری دی ہے۔ وہ پارٹی کے لیے پوری وفاداری کے ساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی پیس پارٹی کو بوتھ لیول تک پہنچاییں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.