ETV Bharat / state

Owaisi Election Rally in Meerut: 'ووٹوں کا صحیح استعمال اور اپنی لیڈرشپ کا انتخاب وقت کی ضرورت' - ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) صدر اسد الدین اویسی AIMIM President Asaduddin Owaisi ان دنوں اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔ ضلع میرٹھ میں اپنی انتخابی ریلی کے دوران اویسی نے عوام سے ووٹوں کا صحیح استعمال کرنے کی Asaduddin Owaisi Appeal to Use Vote Properly اپیل کی۔

اسد الدین اویسی
اسد الدین اویسی
author img

By

Published : Dec 18, 2021, 7:59 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) صدر و حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی AIMIM President Asaduddin Owaisi نے آج یہاں کہا کہ موجود حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم اپنے ووٹ کا صحیح استعمال Asaduddin Owaisi Appeal to Use Vote Properly کرتے ہوئے اپنی لیڈر شپ کا انتخاب کریں۔

اویسی ضلع میرٹھ میں ہاپوڑ روڈ واقع سی این جی پٹرول پمپ کے سامنے منعقد ریلی میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں آپ لوگوں سے اس بات کی اپیل کرنے آئے ہیں کہ ووٹوں کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اپنی لیڈر شپ کا انتخاب کریں۔ انہوں نے ملیانہ اور ہاشم پورہ واقعہ کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو مظالم یہاں کے مسلمانوں پر ڈھائے گئے ہیں ان سے اگر سبق نہیں لیا گیا تو کافی دیر ہوجائے گی۔

بیرسٹر اویسی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ لڑکیوں کی شادی کی عمر18 سے بڑھا کر 21سال کئے جانے کے فیصلے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک لڑکی اگر 18سال کی عمر میں یہ طے کرسکتی ہے کہ کسے ووٹ دینا ہے تو وہ اپنی شادی کے بارے میں یہ فیصلہ کیسے نہیں کرسکتی کہ کس سے اور کب شادی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس کے پیچھے کیا منشی ہے یہ شاید ابھی کسی کو معلوم نہیں ہے لیکن یہ یقینی ہے کہ وزیر اعظم مودی شادی کے ہی خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ فی الحال ملک میں ایسے کیسے مسائل ہیں جن پر حکومت کو غورو فکر کرنی چاہئے۔

اویسی کی ریلی پر ضلع انتظامیہ نے جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے تھے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے میرٹھ کے نوچندی میدان میں اویسی کی عوامی ریلی ہونی تھی لیکن انتظامیہ کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔اس وقت پارٹی کارکنوں نے اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ہنگامہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: Asaduddin Owaisi Rally In Meerut: میرٹھ میں اسد الدین اویسی کی ریلی کل، تیاری مکمل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.