ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں دوسو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بچہ چوری کے شک میں ایک شخص کی مبینہ طور پر پٹائی کی ہے۔
آگرہ کے سرکل آفیسر نے کہا کہ انہوں نے 200 سے 250 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ویڈیو فوٹیج سے ان کی شناخت کی جارہی ہے، جس کی مدد سے جلد از جلد ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا اور بچہ چوری کرنے والوں پر قابو پالیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی بچہ چوری کرکے والے گروہ کے خلاف سنجیدہ ہیں اور اس طرح کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں کو اس کے بارے میں اطلاع کردی جاتی ہے۔