ETV Bharat / state

اے ایم یو میں طالبات کے لیے اورینٹیشن پروگرام

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ویمنس پالی ٹیکنک میں نئی طالبات کے لیے ایک آن لائن اورینٹیشن پروگرام منعقد کیا گیا۔

اے ایم یو میں طالبات کے لیے اورینٹیشن پروگرام
اے ایم یو میں طالبات کے لیے اورینٹیشن پروگرام
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 9:45 PM IST

اے ایم یو ویمنس پالی ٹیکنک میں نئی طالبات کے لیے آن لائن انٹریکشن پروگرام میں پالی ٹیکنیک کی پرنسپل ڈاکٹر سلمیٰ شاہین نے طالبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اورینٹیشن پروگرام کا مقصد نئے کیمپس کے ماحول، تعلیمی نظام، سہولیات اور اساتذہ سے طالبات کو متعارف کرانا ہے۔ اس کالج کی زندگی کو بامقصد بنانے میں رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔

پرنسپل ڈاکٹر سلمیٰ شاہین نے طالبات سے مزید کہا کہ وہ سر سید کے مشن کو پورا کریں اور سماج کی خدمات کے لئے خود کو تیار کریں۔

اے ایم یو میں طالبات کے لیے اورینٹیشن پروگرام
اے ایم یو میں طالبات کے لیے اورینٹیشن پروگرام
آن لائن اورئنٹیشن پروگرام کے پہلے سیشن میں سیدہ شیرہ معین نے یونیورسٹی پالی ٹیکنیک کی مختصر تاریخ بیان کی اور دستیاب سہولیات پر بھی روشنی ڈالی۔ طارق احمد نے ڈپلومہ انجینئرنگ (کمپیوٹر الیکٹرونکس اینڈ آئی ٹی) کے نصاب پر روشنی ڈالی جب کے مصباح الرحمن صدیقی نے اکیڈمک آرڈیننسوں کے بارے میں بتایا۔ عاطفہ عقیل نے آن لائن لرننگ کے بارے میں معلومات فراہم کی اور طالبات کے سوالوں کے جواب دیئے۔ سیدہ شیرہ معین نے پروگرام کی نظامت کی جبکہ ڈاکٹر ایم اجمل کافیل نے اظہار تشکر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.